عمران کا سپاہی ہوں ، صرف انہی کو جواب دوں گا : جاوید نسیم
پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے معطل رکن جاوید نسیم کا کہنا ہے کہ رکنیت معطل کرنا میری سمجھ سے بالاتر ہے۔پارٹی رکنیت معطل ہونے کے بعد جاوید نسیم کا کہنا تھا میں کسی غیر منتخب صدر کو جواب نہیں دوں گا ۔میں عمران خان کا سپاہی ہوں اور صرف انہی کو جوابدہ ہوں۔انکا کہنا تھا کہ غیر منتخب صدر نہ تو شوکاز جاری کر سکتا ہے اور نہ ہی معطل کر سکتا ہے۔ضلعی صدر نے میرے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری لی تھی لیکن تحفظات دور کرنے کی بجائے میری رکنیت ہی ختم کر دی گئی ، جو میری سمجھ سے بالاتر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں عمران خان کا پرستار ہوں اور رہوں گا.اگر عمران خان نے پارٹی چھوڑی تو میں بھی چھوڑ دوں گا۔