سپرپاورزکے مفاد کی پالیسیاں تبدیل کیے بغیرخطے میں امن کاتصورممکن نہیں:میاں افتخار
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمامیاں افتخار کا کہنا ہے کہ سپرپاورزکے مفاد کی پالیسیاں تبدیل کیے بغیرخطے میں امن کاتصورممکن نہیں ہے۔
افغان صوبے ننگرہار میں فوجی آپریشن کے دوران داعش کے 7 جنگجو ہلاک
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمامیاں افتخار کا پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین کا رویہ بدل رہا ہے،بین الاقوامی صورتحال ہم سے پراثرقومی بیانیہ کی متقاضی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کو حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، اداروں کے د رمیان ہم آہنگی کی صورت میں پارلیمنٹ کا وقاربلندہوگا۔میاں افتخار کا کہنا تھا کہ اے این پی نے جمہوریت کی بقا کیلیے قربانیاں دی ہیں،ہم نے کبھی غیرآئینی قوت کے سا منے سر نہیں جھکایا۔