پشاور:نجی اسکول کے طالب علم نے چوکیدار سے پستول لیکر خودکشی کر لی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے علاقہ گل بیلہ میں قائم ایک نجی اسکول کے طالب علم نے خودکشی کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علم ساتویں جماعت کا سٹوڈنٹ تھا جس نے چوکیدار سے پستول چھین کر خود کو گولی مار لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم نے گیٹ پر موجود چوکیدار سے پستول لیااور اپنے آپ کو دو گولیاں مارلی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تاہم پولیس نے لاش قبضے میں لے لی ہے اور سکول انتظامیہ او ر بچے کے والدین سے تفتیش کی جا رہی ہے۔