تحریک انصاف کے صوبائی وزراءاور ارکان اسمبلی کے وزیراعلیٰ سے اختلافات سامنے آ گئے ،شہرام ترکئی کی غیر مشروط استعفیٰ کی پیشکش

تحریک انصاف کے صوبائی وزراءاور ارکان اسمبلی کے وزیراعلیٰ سے اختلافات سامنے ...
تحریک انصاف کے صوبائی وزراءاور ارکان اسمبلی کے وزیراعلیٰ سے اختلافات سامنے آ گئے ،شہرام ترکئی کی غیر مشروط استعفیٰ کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے وزراءاور ارکان اسمبلی کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ساتھ اختلافات سامنے آ گئے۔ ناراض رہنماﺅں کو منانے کیلئے سپیکر اسمبلی اسد قیصر میدان میں کود گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزراءشہرام ترکئی اور عاطف خان کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ساتھ بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے شدید تحفظات تھے۔ سپیکر اسد قیصر نے پارٹی رہنماﺅں کے درمیان اختلافات ختم کرانے کیلئے ناراض رہنما صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی سے رابطہ کر لیا اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تو شہرام ترکئی نے غیر مشروط استعفیٰ دینے کی پیشکش کر دی ان کا کہنا تھا وہ ملائیشیا جا رہے ہیں، دوسری طرف اسد قیصر نے صوبائی وزیرعاطف خان سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی رہنما کے تحفظات سنے اور معاملہ حل کرنے کا یقین دلایا۔ملاقات میں محمودخان،ڈاکٹرحیدرعلی،زرگل خان بھی موجودتھے۔

مزید :

پشاور -