آئی سی ایم ایس سکول سسٹم کے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ،طلباءوطالبات کے لئے 300سکالر شپ کا اعلان

آئی سی ایم ایس سکول سسٹم کے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ،طلباءوطالبات کے لئے ...
آئی سی ایم ایس سکول سسٹم کے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ،طلباءوطالبات کے لئے 300سکالر شپ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشار(پ ر)آئی سی ایم ایس سکول سسٹم نے اپنے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں جہاں پلے گروپ سے لیکر آٹھویں جماعت تک داخلوں کا اعلان کر دیا ہے وہاں جماعت پنجم سے لیکر جماعت دہم تک 300ذہین طلباءوطالبات کےلئے میرٹ سکالر شپ ٹیلنٹ ٹیسٹ کی بنیاد پر نہ صرف انہیں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ منتخب کر دہ طلباءوطالبات کو ماہانہ کی بنیاد پر وظیفہ بھی دیا جائیگا .

میرٹ سکالر شپ ٹیلنٹ ٹیسٹ کی بنیاد پر آئی سی ایم ایس سکول سسٹم برائے طلباءفیز تھری چوک کےلئے 100طلبہ آئی سی ایم ایس سکول سسٹم ورسک روڈ کےلئے 100طلبہ اور آئی سی ایم ایس سکول سسٹم برائے طالبات فیز 1 حیات آباد کےلئے بھی 100طالبات کا انتخاب کیا جائیگا۔

پریس ریلیز کے مطابق اس سلسلے میں 4اپریل بروزبدھ بوقت صبح 9:00 بجے بمقام آئی سی ایم ایس 39/B فیزV حیات آباد میں باقاعدہ تحریری ٹیسٹ ہوگا۔ سکالر شپ ٹیسٹ میں شامل ہونے کےلئے خواہشمند طلباءوطالبات 31مارچ تک اپنی رجسٹریشن کروالیں تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے معروف اور دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ادارے آئی سی ایم ایس نے ایف ایس سی کے بعد ایک بار پھر جماعت پنجم سے لیکر جماعت دہم تک ذہین طلباءوطالبات کےلئے سکالر شپ کی بنیاد پر داخلوں کا اعلان کیا ہے ۔ ٹیسٹ میں80فیصد نمبرز لینے والے طلبہ وطالبات آئی سی ایم ایس کی جانب سے سکالر شپ لینے کے حقدار ہونگے جبکہ ٹیسٹ میں 85فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو آئی سی ایم ایس کی جانب سے مفت تعلیم دی جائے گی ٹیسٹ میں 90فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباءوطالبات مفت تعلیم ، مفت یونیفارم اور مفت کتابیں حاصل کرنے کے حقدار ہونگے ۔ ٹیسٹ میں 92فیصد نمبرز لینے والے طلبہ وطالبات مفت تعلیم ، مفت یونیفارم، مفت کتابیں اور مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی حاصل کر سکے گے۔

علاوہ ازیں 92.5فیصد نمبرز لینے والے طلبہ وطالبات مفت تعلیم ، مفت یونیفارم، مفت کتابیں، مفت ہاسٹل اور مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت کے ساتھ ساتھ ماہانہ 2000روپے اعزازیہ بھی حاصل کر سکے گے جبکہ 94فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات مفت تعلیم ، مفت یونیفارم، مفت کتابیں، مفت ہاسٹل اور مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت کے ساتھ ساتھ مفت ہاسٹل اور ماہانہ 4000روپے اعزازیہ بھی حاصل کر سکے گے لہذا ذہین طلبہ اس سہولت سے فائدہ لیں اور موقع ضائع نہ کریں آئی سی ایم ایس سکول سسٹم کی متعلقہ برانچوں سے رابطہ کریں۔ اس سلسلے میں طلباءو طالبات موبائل نمبر5778232-0333 یا5200250-091یا5200251-091سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

پشاور -