تاجر کو بھتے کی کال کرنے والا امام مسجد گرفتار ، شاگرد کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

تاجر کو بھتے کی کال کرنے والا امام مسجد گرفتار ، شاگرد کی گرفتاری کیلئے پولیس ...
تاجر کو بھتے کی کال کرنے والا امام مسجد گرفتار ، شاگرد کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور پولیس نے بھتہ خوری کے الزام میں امام مسجد کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی تاجر سے بھتے کا مطالبہ کرنے والے امام مسجد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزم مولانا شمس الرحمان نے شاگرد کے ذریعے تاجر کو دھمکی آمیز کال کی تھی جس میں تین کروڑروپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث امام مسجد کے شاگرد کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اسے بھی گرفتار کر لیا جائے گا تاہم امام مسجد سے تفتیش کی جارہی ہے ۔
اس کے علاوہ کارروائی میں دو رہزن بھی گرفتارہوئے ہیں جن سے پولیس نے لوٹی ہوئی رقم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔ دونوں ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے ۔

مزید :

پشاور -