صوبہ کے سب سے بڑے موٹر وے منصوبہ کے آغاز نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں:مشتاق غنی

صوبہ کے سب سے بڑے موٹر وے منصوبہ کے آغاز نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ...
صوبہ کے سب سے بڑے موٹر وے منصوبہ کے آغاز نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں:مشتاق غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اور صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق احمد غنی نے کہا ہے صوبائی حکومت کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبے سوات موٹر وے کے آغاز سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ، عوامی مفاد کا سب سے بڑا منصوبہ مسلم لیگ ن کے درباریوں سے ہضم نہیں ہو رہا ہے ، مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کی ملاکنڈ میں جلسہ کی گفتگو ایک مخلص اور تابعدار درباری کے علاوہ کچھ نہیں تھی۔

حکومت الطاف کے خلاف مقدمہ چلائے اور متحدہ پر پر پابندی عائدکرے،ایم کیو ایم اردو بولنے والوں کی اکثریت کی نمائندگی نہیں کرتی ہے:شاہ اویس نورانی

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی تمام قیادت آئندہ عام انتخابات سے پہلے ہی جیل میں ہو گی،مسلم لیگ کے رہنما درست کہتے ہیں کہ عوام کو اب بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے، ساری قوم اب ملک لوٹنے والوں کو پہچان چکی ہے، مسلم لیگ نواز کی اصل حقیقت عوام پر آشکار ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبائی سطح پر سوات موٹر وے منصوبہ کا آغاز کیا ہے جبکہ اس سے قبل کسی صوبہ نے اپنے وسائل سے موٹروے نہیں بنائی ہے، خیبر پختونخوایک غریب صوبہ ہے اور وفاق اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے جبکہ پنجاب مرکز اور چین کے پیسوں پر عیاشیاں کر رہا ہے، پنجاب میں تمام بڑے منصوبے مرکز کے پیسوں پر شروع کئے جا رہے ہیں۔ مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ سوات موٹروے اس صوبہ کی تقدیر بدل دے گا اس سے سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا اور ملک بھر سے لوگ مالاکنڈڈویژن میں با آسانی سفر کر سکیں گے لیکن مسلم لیگ نواز نے اس بڑے منصوبہ کو ناکام بنانے کے لئے اپنے درباریوں کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

مزید :

پشاور -