بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی کا ذمہ الیکشن کمیشن پر ہے : پرویز خٹک

بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی کا ذمہ الیکشن کمیشن پر ہے : پرویز خٹک
بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی کا ذمہ الیکشن کمیشن پر ہے : پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ہونے والی بدنظمی اور دھاندلی کی شکایات پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران بد نظمی کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوتی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی باقاعدہ منصوبہ بندی نہیں کی جبکہ حکومت کو بھی الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کرنا ہوتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس کو  تعینات نہیں کرنا تھا بلکہ الیکشن کمیشن کی پلان کو حکومت نے سپورٹ کرنا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بھی میڈیا کی طرح تماشہ ہی دیکھ رہے ہیں تاہم ابھی تک ان سے کسی نے مدد یا ایکشن لینے کے لیے رابطہ نہیں کیا ۔ صوبہ میں تبدیلی کے نعرے کے حوالے سے خواتین آج بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے نکلی ہیں ، یہی تبدیلی ہے ۔ یا د رہے ان کی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں تبدیلی کا نعرہ لگایا گیا ہے ۔