خیبرپختونخواہ میں پرتشدد واقعات سے 6 افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے چارسدہ میں پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 3، ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 اور کوہاٹ میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ صوبے بھر میں ہنگامہ آرائی، لڑائی جھگڑے سے 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں 30 افراد اور صوبے کے دیگر علاقوں میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔