پشاور میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کو گرفتا ر کر لیا
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت پشاور میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔میڈ یارپورٹس کے مطابق پشاور کے علاقے جہانگیر آباد میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دو دستی بم ،پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ۔