بلاول بھٹو زرداری پھر سیاسی میدان میں متحرک، پی پی برطانیہ کے رہنماوں سے ملاقات، تنظیم سازی کا فیصلہ

بلاول بھٹو زرداری پھر سیاسی میدان میں متحرک، پی پی برطانیہ کے رہنماوں سے ...
بلاول بھٹو زرداری پھر سیاسی میدان میں متحرک، پی پی برطانیہ کے رہنماوں سے ملاقات، تنظیم سازی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی  کےبلاول بھٹو زرداری ایک مرتبہ پھر سیاسی میدان میں متحرک ہو گئے ہیں ۔ انھوں نے لندن میں پی پی برطانیہ کے رہنماوں سے ملاقات کی اور پارٹی کی تنظیم سازی کافیصلہ کیا ۔لندن میں موجود پی پی پی کے چئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی برطانیہ کے رہنماوں سے ملاقات  میں تنظیمی مسائل کا جائزہ لیا، اس ملاقات میں  ڈاکٹر عاصم  حسین بھی موجود تھے ۔ بلاول بھٹو کی ر یاض خان ، محسن باری ، آغا تنویر ، وحید راسب اوراظہر بریلوی سے ملاقات  میں بھی برطانیہ کے نئے صدر کی تقرری کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔ بلاول بھٹو نے یقین دلایا کہ اس بارے میں جلد فیصلہ کر لیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کو ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے دور کی پارٹی بنائیں گے ۔

مزید :

سیاست -