نیٹو کانفرنس کا فیصلہ۔۔۔شمالی وزیرستان میں ایک اور ڈرون حملہ ، آٹھ افراد جاں بحق

نیٹو کانفرنس کا فیصلہ۔۔۔شمالی وزیرستان میں ایک اور ڈرون حملہ ، آٹھ افراد جاں ...
نیٹو کانفرنس کا فیصلہ۔۔۔شمالی وزیرستان میں ایک اور ڈرون حملہ ، آٹھ افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شمالی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک امریکہ تعلقات کی کشیدگی اور پاکستانی پارلیمنٹ کی قراردادوں کے برعکس امریکہ کی طرف سے پاکستان کی حدود میں جاسوس طیاروں کے ڈرون حملوں میں مزید تیزی آگئی ہے اور رات گئے ہونے والے تازہ حملے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تحصیل میر علی میں جاسوس طیاروں نے خسو خیل میں ایک گھر اور خوشحالی میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جن میں مجموعی طور پر آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد بھی فضاءمیں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جبکہ دوسری طرف امریکی حکام ڈرون حملوں کو قانونی قراردیتے ہیں ۔نیٹو سپلائی کی بندش کے بعد ڈرون حملوں میں کمی آئی تھی لیکن شکاگو کانفرنس کے بعد دوبارہ ڈرون حملوں میں تیزی آگئی اور چھ دن میں چار حملے ہوچکے ہیں جن میں بیس سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں تاہم شکاگو کانفرنس کے بعد ڈرون حملوں پر حکومت پاکستان کی طرف سے کوئی واضح نوٹس نہیں لیاگیا۔ ایسامحسوس ہوتاہے کہ نیٹو سپلائی نہ کھولنے اور لاحاصل شکاگو کانفرنس کے بعد امریکہ کی جانب سے ڈرون حملوں میں تیزی لائی گئی ہے۔

مزید :

سیاست -Headlines -