پیپلز پارٹی نے پنجاب کی صدارت کے لئے ایک ایسے شخص کا انتخاب کر لیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا ، نام جان کر تمام قیاس آرائیاں غلط ثابت ہوں گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصل صالح حیات کو پنجاب میں اہم ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کر لیا، فیصل صالح حیات کو صوبائی صدر بنانے کا اعلان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل ’’اب تک نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصل صالح حیات کو پنجاب میں اہم ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصل صالح حیات کو صدر بنانے کا اعلان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے ، ق لیگ کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالے فیصل صالح حیات کوپارٹی نے پنجاب کا صدر بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے پی پی پی نے فیصل صالح حیات کو پنجاب میں سیاسی خاندانوں سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔واضح رہے کہ فیصل صالح حیات کے حوالے سے کئی ماہ سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن انہوں نے گذشتہ ماہ شاہ جیونہ میں ایک بڑے جلسے جس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سمیت پی پی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی تھی میں باقاعدہ طور پر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا ۔آصف زرداری نے فوری طور پر فیصل صالح حیات کو پارٹی کا نائب صدر مقرر کیا تھا جبکہ اب بتایا جا رہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے لئے پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پارٹی کو کامیاب کرنے کے لئے نئی حکمت عملی ترتیب دی ہے اور پیپلز پارٹی چھوڑ کر دیگر پارٹیوں میں جانے والے افراد کو پارٹی میں واپس لانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں ۔