”واپس آئیں،عوام نے منتخب کیاتو حکومت کریں“نواب ثنا ءاللہ زہری کی ناراض بلوچوں کو دعوت

”واپس آئیں،عوام نے منتخب کیاتو حکومت کریں“نواب ثنا ءاللہ زہری کی ناراض ...
”واپس آئیں،عوام نے منتخب کیاتو حکومت کریں“نواب ثنا ءاللہ زہری کی ناراض بلوچوں کو دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ بلوچستان  نواب ثنا ءاللہ ز ہری نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے اس لیے ہمیں ایک دوسرے پر تنقید کی بجائے اسے مل کر چلانا ہوگا ۔

امن اور صوبائی ہم آہنگی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ وہ ناراض بلوچ گروپوں میں سے کسی کی گردن زنی نہیں چاہتے بلکہ وہ سب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ صوبے میں آئیں اور آئندہ انتخابات میں حصہ لیں ۔اگر عوام انہیں منتخب کرتے ہیں تو وہ حکومت بنائیں جس میں وہ ان کا ساتھ دیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ وفاق کا دامن تھامے رکھیں گے کیونکہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

مزید :

کوئٹہ -