فافن نے بلوچستان اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

فافن نے بلوچستان اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
فافن نے بلوچستان اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فافن نے بلوچستان اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 19 حکومتی بل اور 46 قراردادیں منظور کی گئیں۔
فافن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیسرے پارلیمانی سال میں اسمبلی کے 10 اجلاس اور 46 نشستیں ہوئیں اور مجموعی طور پر 95 گھنٹے اور 28 منٹ تک اجلاس جاری رہا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی اسمبلی میں حاضری 56 فیصد رہی جبکہ قائد حزب اختلاف کی حاضری 42 فیصد رہی۔ پارلیمانی سال میں میں 46 قرار دادیں بھی منظورکی گئیں اور 19 حکومتی بل منظور ہوئے۔