کوئٹہ کے علاقے سرہ غرگئی میں دو گروپوں میں فائرنگ، 1شخص جاں بحق ، 3زخمی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کوئٹہ کے علاقے سرہ غرگئی میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 1شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔
نیو نیوز کے مطابق سرہ غرگئی میں مخالفین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا ۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے تین افراد کو فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیاہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کو سر پر گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے ۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔