کوئٹہ،یونیورسٹی بس اور وین میں خوفناک تصادم،دو پولیس اہلکاروں سمیت 14 مسافرجاں بحق،متعدد زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس

کوئٹہ،یونیورسٹی بس اور وین میں خوفناک تصادم،دو پولیس اہلکاروں سمیت 14 ...
کوئٹہ،یونیورسٹی بس اور وین میں خوفناک تصادم،دو پولیس اہلکاروں سمیت 14 مسافرجاں بحق،متعدد زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ کے علاقے دشت میں یونیورسٹی بس اور وین میں تصادم ،دو پولیس اہلکاروں سمیت14 مسافرجاں بحق،20 زخمی ہو گئے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی بس میں سوار افراد پکنک منانے کیلئے کوئٹہ سے سبی جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی وین سے ٹکرا ہو گئی جس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے ،جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،زخمیوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں،حادثہ کوئٹہ کے علاقے دہشت میں پیش آیا جس میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں،مقامی افراد اور ریسکیو کے عملے نے زخمی افراد کو ریسکیو کیا،ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دہشت میں ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:۔رائیونڈ ریلوے پولیس کا ہیڈکانسٹیبل گھر کے صحن میں قتل