جھل مگسی بم دھماکہ، خود کش حملہ آور کو روکنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے15لاکھ روپے انعام

جھل مگسی بم دھماکہ، خود کش حملہ آور کو روکنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے15لاکھ ...
جھل مگسی بم دھماکہ، خود کش حملہ آور کو روکنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے15لاکھ روپے انعام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے جھل مگسی میں درگاہ فتح پور کے بڑے دروازے پر خودکش حملہ آور کو روکنے والے شہید پولیس اہلکار کے لئے دس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

نیب لاہور کا کیپٹن (ر) صفدر کو آج رات گرفتار کرنے کا فیصلہ، سیکرٹری قومی اسمبلی کو خط لکھا دیا
وزیر اعلیٰ ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے جھل مگسی درگاہ پر دہشت گرد کو روکنے کے لئے اپنی جان کی قربانی دینے والے پولیس اہلکارکے اہل خانہ کو10لاکھ روپے جبکہ اس کوشش میں زخمی ہونے والے اہلکار کو 5لاکھ روپے انعام دیا جبکہ حکومت کی پالیسی کے مطابق امدادی رقم شہداءکے ورثاءاور دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں کو بھی دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے جھل مگسی کی ضلعی انتظامیہ کو امدادی رقم کی جلد ادائیگی کے لئے تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی۔

مزید :

کوئٹہ -