کوئٹہ :مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ :مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، 5 افراد جاں بحق
کوئٹہ :مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، 5 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک)  کوئٹہ میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ، مسلح موٹر سائیکل سواروں کی سبزی منڈی جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور ایک زخمی ہوا ۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ اللہ ڈینہ سٹریٹ کارنر پر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مری آباد سے ہزار گجنی سبزی منڈی جانےوالی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں نے کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور حاجی صالح محمد ، خادم حسین ، محمد علی ، سید سرور سمیت 5 جاں بحق اور احمد علی زخمی ہوگیا ۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول ہسپتال طور منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق جاں بحق افراد کی ہلاکت سر اور سینے میں گولیاں لگنے سے ہوئی ۔ ڈی آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے گاڑی کو روک کر اس پر فائرنگ کی ۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کئے ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ نائن ایم ایم پسٹل سے کی گئی۔

مزید :

کوئٹہ -