گزین مری بلوچستان ہائیکورٹ سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

گزین مری بلوچستان ہائیکورٹ سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
گزین مری بلوچستان ہائیکورٹ سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچ قوم پرست رہنما نوابزادہ گزین مری کو بلوچستان ہائی کورٹ سے تین ایم پی او کے تحت رہائی کے بعد پولیس حکام نے کوئٹہ جیل سے دوبارہ گرفتار کرکے کینٹ تھانہ منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ قوم پرست رہنما نوابزادہ گزین مری کو بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویڑنل بینچ نے تین ایم پی او کو ختم کرکے رہا کرنے کا حکم دیا تھا جیل میں ان کی رہائی کے آرڈر پہنچتے ہی پولیس حکام کوئٹہ جیل پہنچ گئے اور طویل مذاکرات کے بعد نوابزادہ گزین مری کو جیل کے احاطے سے گرفتار کرکے کینٹ تھانے منتقل کر دیا گیا اس موقع پر سکیو رٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اور جیل روڈ کو آنے اور جانے کے لئے مکمل طورپر بند کر دیا گیا تھا اس موقع پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گزین مری مختلف کیسوں میں مطلوب ہیں اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مسلم لیگ ن کا ایجنڈا پاکستان کو لیبیا، عراق اور شام کی طرح تباہ کرنا ہے: شیخ رشید

دریں اثنا نوابزادہ گزین مری کے وکیل ارباب طاہر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود نوابزادہ گزین مری کو رہائی سے قبل حراست میں لینا توہین عدالت ہے اور ان کے خلاف کوئی کیس نہیں تھا پولیس نے ایک سازش کے تحت انڈسٹریل تھانہ میں ایف آئی آر کا بہانہ بنا کر گرفتار کر لیا اس حوالے سے عدالت سے رجوع کریں گے ، ادھر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گزین مری بم دھماکوں سمیت متعددمقدمات میں مطلوب ہے ، گزین مری پرابھی اوربھی مقدمات ہیں،رہا نہیں کیاجاسکتا، انہو ں نے کہا کہ گزین مری معاملے پرقانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

کوئٹہ -