نیب نےکوئٹہ کے سیکرٹری وکرز ویلفیربورڈ اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر

کوئٹہ

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ کے سیکرٹری وکرز ویلفیربورڈ اور دیگر کے خلاف نیب نے بدعنوانی کا ریفرنس دائرکیا گیا ،ریفرنس سکالرشپ فنڈ میں خوردبر دپر کیا گیا۔

پی آئی اے کے 3پائلٹس کو پرواز کے دوران اونگھنے اور غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا
نیب کی جانب سے دائر کئے گئے ریفرنس میں سیکریٹری ورکرزویلفیئربورڈ،چیئرمین اسکروٹنی کمیٹی ، ڈائریکٹرفنانس بورڈگل زمان اور ڈپٹی ڈائریکٹرسراج الدین سمیت دیگر افراد نامزدہیں ۔ریفرنس کے مطابق سیکریٹری ورکرزویلفیئربورڈنے ملی بھگت سے92لاکھ روپے سےزائدرقم خوردبردکی۔ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے بچوں کیلیے اسکالرشپ گرانٹ میں خورد بردکی گئی،بدعنوان عناصرکو مزدورں کے بچوں کے حقوق غصب کرنے نہیں دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں بدعنوانی کے مکمل خاتمے کا عزم رکھتے ہیں،بدعنوانی کے تدارک کیلیے معاشرے کے تمام طبقات کونیب کابھر پورساتھ دیناہوگا۔