کوئٹہ پشین روڈ پر ہونے والا دھماکا خود کش تھا:بم ڈسپوزل سکواڈ

کوئٹہ

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ پشین روڈ پر ہونیوالے بم دھماکے کے حوالے سے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق کوئٹہ میں ہونیوالا دھماکہ خود کش تھا۔

کوئٹہ بم دھماکہ: پاک فوج کے 8 جوانوں اور 7 شہریوں سمیت 15 افراد شہید، 25 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں: آئی ایس پی آر
تفصیلات کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے جاری کردہ رپور ٹ میں کہاگیا ہے کہ خو دکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا، جس نے اپنے مطلوبہ ہدف کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیاجبکہ دھماکے میں20 سے 25کلو بارودی مواداور بال بیرنگ کا بھی استعمال کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 8جوانوں سمیت15افراد شہید اور 25زخمی ہوگئے تھے۔