وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات ،بلوچستان کے امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری سے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ثناءاللہ زہری نے انہیں پرامن بلوچستان کے قیام کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈناصر جنجوعہ نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات کو قابل قابل ستائش قراردیا۔
ملاقات میں صوبے سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہونے پراطمنان کا اظہار کیا گیا۔ثنا اللہ زہری کاکہنا تھا کہ متعلقہ سول و عسکری اداروں کے درمیان بہتر روابط کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ۔ناصر جنجوعہ کاکہنا تھاکہ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھا جائے گا۔