کوئٹہ دھماکے میں 14 افراد شہید، 46 زخمی ہوئے، بلوچستان بارڈر سے روزانہ 13 ہزار افراد بغیر دستاویزات سفر کرتے ہیں: سرفراز بگٹی

کوئٹہ دھماکے میں 14 افراد شہید، 46 زخمی ہوئے، بلوچستان بارڈر سے روزانہ 13 ہزار ...
کوئٹہ دھماکے میں 14 افراد شہید، 46 زخمی ہوئے، بلوچستان بارڈر سے روزانہ 13 ہزار افراد بغیر دستاویزات سفر کرتے ہیں: سرفراز بگٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز خان بگٹی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکے میں 14 افراد شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے ہیں۔ بلوچستان دنیا کا واحد بارڈر ہے جہاں 12 سے 13 ہزار افراد بغیر دستاویزات کے سفر کرتے ہیں، اس لیے بارڈر مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں موقع پر 13 افراد شہید ہوئے تھے اور ایک زخمی رات کو شہید ہوا۔ ابتدائی طور پر 15 شہدا بتائے گئے لیکن بعد میں کنفرم شہادتیں 14 ہوئیں۔پنجاب فرانزک لیبارٹری اور پاک آرمی کے ساتھ مل کر دھماکے کی تحقیقات آگے بڑھائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریاست نے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنی ہوتی ہے لیکن دہشتگرد مخصوص حصوں کو ٹارگٹ کرتے ہیں اس لیے دہشتگردی کے خلاف بڑی مشکل لڑائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا بارڈر دنیا کا واحد بارڈر ہے جس پر روزانہ 12 سے 13 ہزار لوگ بغیر دستاویزات کے ساتھ آ جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے دہشتگردوں کی آمدو رفت کا کچھ پتا نہیں چلتا ، ہم بارڈر منیجمنٹ کیلئے کام کر رہے ہیں۔