چمن میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار

کوئٹہ

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چمن میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے2 کارندوں کو بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد سمیت گرفتارکر لیا،سکیورٹی حکام کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع پر چمن کے علاقے بوغرہ روڈ کلی میرزائی میں سرچ آپریشن کیاجس میں کالعدم تنظیم کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا،دہشتگردوں کے قبضے سے 671 بارودی سرنگیں 1905 کلو دھماکا خیز مواد اور 3 خودکش جیکٹس برآمد ہوئیں، سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے بم بنانے کے آلات ریموٹ کنٹرول اور دیگر سامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ پشین روڈ پر خودکش حملے میں 8 فوجیوں سمیت 15 افراد شہید ہوئے تھے جس پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن تیز کر دیا تھا۔