ملک میں ہونے والی دہشت گردی کسی نظریے کی نہیں بلکہ پیسے کی جنگ ہے:وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری

کوئٹہ

ملک میں ہونے والی دہشت گردی کسی نظریے کی نہیں بلکہ پیسے کی جنگ ہے:وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کا کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر کسی نظریے کی جنگ نہیں بلکہ پیسے کی جنگ ہے،پیسے وصول کر کے ملک میں دہشت گردی کی جاتی ہے۔

کوئٹہ میں خود کش حملہ کرنے والے کا سر مل گیا:وزیر داخلہ سرفراز بگٹی
کوئٹہ میں ایک نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھاکہ کل ہونے والے واقعے سے ان کا دل بہت افسردہ ہے، ملک میں ہونے والی دہشت گردی صرف پیسوں کے لیے کی جاتی ہے ،دشمن ملک قوتیں پیسے کی طاقت سے لوگ کو خرید کر ان کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں،نواب ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ اب بہت ہو گیا دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے،پہلے دہشت گردہمارے پیچھے تھے آج ہم ان کے پیچھے ہیں،پوری قوت سے ہمیں دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کرناہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے جانوں کانذرانہ پیش کرکے بلوچستان میں امن قائم کیاہے اور ہم یہ بھی جانتے ہیں یہ کارروائیاں کہاں سے ہوتی ہیں کون سہولت فراہم کرتاہے۔

عمران خان اور طاہرالقادری مہرے تھے، نواز شریف کا احتساب کرتے تو وہ پھنس جاتے ، اب سیاسی شہید بن گئے ہیں: جاوید ہاشمی
وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ما ضی میں بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں تھیں،اب بلوچستان بھر میں محفوظ سفر کیا جا سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کو سی پیک کامنصوبے برداشت نہیں ہورہے،ملک دشمن قوتوں کی نظریں گوادرپر لگی ہوئی ہیں۔