بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری،سرد موسم میں بجلی کی بھی آنکھ مچولی شروع ،گیس پریشر کم ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی شروع ہو گئی جس سے موسم سرد ہو گیا، کوئٹہ میں بارش ہو تے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی اور شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر بھی کم ہو گئے، سردی کے باعث لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں، خضدار، قلات، مستونگ ، پشین، خانوزئی ، زیارت ، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی آغاز ہو گیا جس کے باعث زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی شہر میں بارش ہو تے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی اور شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر بھی کم ہوگئی لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔