بروری اوروادی زیارت کے مختلف علاقوں میں برف باری ،ٹریفک کی روانی متاثر
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ کے نواحی علاقے بروری اور وادی زیارت کے مختلف علاقوں میں ہلکی برف باری کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
رشوت لینے کے الزام میں تھانا سرور شہید کا اے ایس آئی گرفتار
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وادی زیارت کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث وہاں کے شہریوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کوئٹہ میں زیارت شاہراہ پر برفباری کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی کافی حد تک متاثر ہوئی ہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیراپنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔