کوئٹہ میں پولیس پارٹی پر دہشت گردوں کاحملہ، 4 پولیس اہلکار شہید جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ کے علاقے عیسی نگری کے قریب پولیس پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں پولیس کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں مبینہ 3دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
ماں کی ڈانٹ، نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی
تفصیلات کے مطابق عیسی نگری کے علاقے میں پولیس پارٹی معمول کی گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر ان پر حملہ ہو گیا ، دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کی جواب فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں ،حملہ شدید ہونے کی وجہ سے پولیس نے مزید نفری طلب کی ، 45 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں پولیس کی مدد کے لئے سیکورٹی فورسز بھی موجود تھیں ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے پولیس اور سیکورٹی فورسز کو اسلحہ ، دھماکہ خیز مواد، موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل کے چند پرزے بھی ملے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ دہشت گرد موٹر سائیکل کو تخریبی کارروائی کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔