خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خضدار (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے ضلع خضدار میں قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا کیا گیاتاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا۔

جیو نیوز کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے خضدار میں قومی شاہراہ پرزرعی بینک کے قریب سڑک کنارے نصب بم کو اس وقت اڑا دیا جب وہاں سے سیکیورٹی فورسز کا قافلہ گزررہا تھا۔

 گرلز سکول کے قریب زور دار دھماکا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

مزید :

کوئٹہ -