تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، کوئٹہ سے دستی بم ڈیٹونیٹر اور درجنوں راﺅنڈ برآمد
کوئٹہ(آن لائن)پولیس نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے دستی بم ڈیٹونیٹر اور درجنوں راﺅنڈ برآمد کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔
الوداع مصباح، سٹیڈیم میں جذباتی مناظر ، شائقین نے کھڑے ہواستقبال کیا ، کھلاڑیوں کا گارڈ آف آنر
تفصیلات کے مطابق تھانہ گوالمنڈی کے عملے کو کاسی روڈ پر مدنی اسٹریٹ میں ایک مشکوک تھیلے کی اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او گوالمنڈی نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے مذکورہ تھیلی کو چیک کیا تو اس میں سے 4 دستی بم 4 ڈیٹونیٹر اور 40 راﺅنڈ نائن ایم ایم پسٹل کے برآمد کرکے قبضہ میں لے کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مقدمہ درج کر لیا۔