پاکستانیوں نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا، تلور کا شکار کرنے آئے قطری شہزادوں کے قافلے پر حملہ ، چارزخمی

پاکستانیوں نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا، تلور کا شکار کرنے آئے قطری ...
پاکستانیوں نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا، تلور کا شکار کرنے آئے قطری شہزادوں کے قافلے پر حملہ ، چارزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر سے تلور کے شکار کے لیے پاکستان آئے شہزادوں کے قافلے پر دیہاتیوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ضلع موسیٰ خیل کے ڈپٹی کمشنر یاسر خان نے بتایاکہ افغان بارڈر کے قریب مقامی جاگیردار کی قیادت میں ہجوم نے ہلہ بول دیا جنہیں عرب باشندوں کی طرف سے تلور جیسے نایاب پرندے کے شکار پر اعتراض تھا۔

آپ کے گھر میں موجود وہ چیز جو چپکے سے آپ کی جان لے سکتی ہے ،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
اتوارکو30کے قریب اسلحہ اور ڈنڈوں سے لیس افراد نے قطری شہزادوں کے قافلے پر دھاوا بول دیاجس کی وجہ سے شاہی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہوناپڑاتاہم حملے کی زد میں آنیوالے شہزادے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاتاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔