بولان کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ اور فائرنگ، چار افرادجاں بحق

بولان کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ اور فائرنگ، چار افرادجاں بحق
بولان کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ اور فائرنگ، چار افرادجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان سے راولپنڈی جانے والے ٹرین پر بولان کے قریب راکٹ حملے اور فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور 10سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس پر ا±س وقت راکٹ مارا گیا جب وہ بولان کے قریب پہاڑی علاقے کول پور سے گزررہی تھی،راکٹ سے ریل کے انجن کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے ٹرین رک گئی ۔ واقعہ کے فوری بعد مسلح افراد اور سیکیورٹی فوزسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور12 مسافر زخمی ہوئے۔ واقع کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور مسافر ٹرین کے ڈبو ں میں محصور ہو کر رہے گئے۔