نیب نے بلوچستان پولیس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی آئی جی ریاض احمد کو گرفتار کر لیا

نیب نے بلوچستان پولیس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی آئی جی ریاض احمد کو گرفتار کر ...
نیب نے بلوچستان پولیس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی آئی جی ریاض احمد کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے بلوچستان پولیس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر (سی۔بی۔اے) ڈی آئی جی ،ریاض احمد کو کروڑوں روپے مالیت کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزام میں کوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹرپولیس (سی۔بی ۔ اے) ریاض احمد ، ڈی آئی جی(ریٹائرڈ)کے خلاف اپنی سروس کے دوران بیسںکروڑ روپے مالیت سے زائد کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزامات پرنیب بلوچستان اپنی تحقیقات کررہاتھا ۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے غیر قانونی ذرائع سے اثاثے اپنے اور کئی بےنامی افراد کے نام پر بنائے ہوئے تھے۔ تفتیش کے دوران ناقابل تردید شواہد سامنے آنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔احتساب عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد تفتیش کے دائرے کو مزید آگے بڑھایا جائےگا۔

مزید :

کوئٹہ -