کوئٹہ دھماکے میں ایک شخص شیشہ سر میں لگنے سے بصارت سے محروم ہو گیا
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر دہشتگردوں کے حملے کے بارے میں عینی شاہدین نے بتاتے ہوئے کہا کہ ہم چرچ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی پھر دھماکا ہو گیا جس سے متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ، دہشتگردوں کے حملے سے خوفزدہ بچوں نے بتایا کہ دھماکے کے باعث ایک شخص کے سر میں شیشہ آلگا اور اس کا سر پھٹ گیا اس کے علاوہ اس شخص کی بینائی بھی ختم ہو گئی جبکہ دوسرے بچے کا کہناتھا کہ دھماکے کے بعد شیشے لگنے سے ایک بچہ کا سر پھٹ گیا تھا اور چرچ میں بھگڈر مچ گئی تھی۔
At least nine killed, 30 injured as terrorists target #Quetta church
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 17, 2017
Watch Video: https://t.co/haU8ESUXSn pic.twitter.com/yrgYPIXP9Z