کوئٹہ : پولیس اور نامعلوم افراد کے مابین مقابلہ جاری ،2حملہ آور ہلاک، 1اہلکار زخمی ،اینٹی ٹیررسٹ فورس طلب

کوئٹہ

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ کے سریاب روڈ پر پولیس اور نامعلوم افراد کے مابین مقابلہ جاری ہے،2حملہ آور مارے گئے ہیں جبکہ 1اہلکار زخمی ہوا ہے،پولیس نے بھاری نفری ،اینٹی ٹیررسٹ فورس طلب کرلی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق سریاب روڈ پر پولیس وین پر فائرنگ کی گئی ہے،پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ہے ،حملہ آور قریبی مکان میں چھپے ہوئے ہیں جہاں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،پولیس کی جانب سے مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے،اینٹی ٹیررسٹ فورس کے اہلکار بھی پہنچ چکے ہیں،فائرنگ درخشاں سکیم موڑ پر کی گئی ہے، 2دہشتگر د مارے گئے ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے،دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت نصیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے،سات کلو دھماکہ خیز مواد،ڈیٹو نیٹرز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے،دونوں کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے تھا۔

پی ایس ایل نے دھوم مچا دی
اگر سٹیڈیم میں بیٹھ کر یا پھراپنے گھر کے قریب ترین سکرین پر میچ دیکھنے کے خواہش مند ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے ہے