ایف سی کی کوئٹہ میں کارروائی ، 3مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف سی نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

Yayvo اور PSL اکٹھے ہو گئے، کرکٹ جنونیوں کا مزہ دوبالا ہو گیا

تفصیلا ت کے مطابق ایف سی نے کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے غوث آباد میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران 3مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔رینجرز نے زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔تاہم رینجرز حکام کا کہناہے کہ ملزمان کی مشکوک حرکات کی بنا پر مخبری ہونے پر گرفتار کیا ہے۔