وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھتیجے کی خودکشی کی کوشش
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے بھتیجے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش، جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر عبدالمالک کے بھتیجے نے گھر میں جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے خود کشی کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وزیراعلیٰ کا بھتیجا شدید زخمی ہوگیا،جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تفصیلات جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی۔