گھر سے ملنے والے 70کروڑ فلاحی کاموں کیلئے تھے: مشتاق رئیسانی

گھر سے ملنے والے 70کروڑ فلاحی کاموں کیلئے تھے: مشتاق رئیسانی
گھر سے ملنے والے 70کروڑ فلاحی کاموں کیلئے تھے: مشتاق رئیسانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میگا کرپشن کے ماسٹر مائنڈ مشتاق رئیسانی نے کہا ہے کہ گھر سے ملنے والے 70کروڑ روپے فلاحی کاموں کیلئے رکھے تھے ، مسجد بھی بنوانی تھی۔ مشتاق رئیسانی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا ہے کہ یہ رقم مخیرافراد نے مساجد، ہسپتالوں اور سکولوں کی تعمیر سمیت خیرات اور فلاحی کاموں کیلئے رکھوائی تھی اور وہ ان مخیر حضرات کو عدالت میں داخل کرادیا، نیب کے مطابق ملزم نے محض خود کو بچانے کیلئے نئی کہانی گھڑی ہے۔ نیب کے مطابق مشتاق رئیسانی کی جانب سے پیش ہونے والیے مخیر افراد کو شامل تفتیش کرکے ذرائع آمدن، ٹیکسز کیا دائیگی کی چھان بین کی جائے گی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

’ ایک طیارہ آئے گا اور نواز شریف اور مریم کو لے کر اس ملک چلا جائے گا‘ شریف خاندان نے نیب کیسز سے بچنے کی حکمت عملی تیار کرلی، سینئر صحافی نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

مزید :

کوئٹہ -