ایف سی اور حساس اداروں کی کوئٹہ میں کارروائی ،زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارود برآمد
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایف اور حساس اداروں نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارودبرآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نوشکی میں حساس اداروں اور فرنٹیئر کور(ایف سی ) کی بھاری نفری نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران مکان میں زیر زمین چھپایا ہوا اسلحہ بر آمد کر لیا جس میں 2راکٹ لانچر،6دستی بم اور سیکڑوں گولیاں بھی شامل ہیں ۔تاہم ایف سی اہلکاروں نے بر آمد ہونیوالا اسلحہ اور گولہ باروداپنی تحویل میں لیتے ہوئے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔