کوئٹہ میں صبح سویرے دھماکہ ،پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد شہید ،22زخمی

کوئٹہ میں صبح سویرے دھماکہ ،پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد شہید ،22زخمی
کوئٹہ میں صبح سویرے دھماکہ ،پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد شہید ،22زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح سویرے دہشت گردوں نے پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں 5اہلکار وں سمیت 6افراد شہید جبکہ 22 زخمی ہو گئے ہیں ۔

نجی نیوز چینل ’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کے علاقے سبی کوٹ میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ریپڈ رسپانس فورس کے ٹرک سے ٹکرا دی جس کے باعث دھماکے کے نتیجے میں5اہلکاروں سمیت6افراد شہید جبکہ22افراد زخمی ہو گئے ۔امدادی ٹیمیں زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر رہی ہیں ،جائے وقوعہ پر سیکیورٹی فورسز نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔بتا یا جا رہا ہے کہ جس وقت پولیس ٹرک کو نشانہ بنا یا گیا اس وقت اس میں 35اہلکار موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
مزید خبریں :پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے بھائی وسیم افضل چن کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ