ایف سی کاڈیر ہ بگٹی میں سرچ آپریشن ،زیر زمین چھپایا اسلحہ بر آمد
ڈیرہ بگٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف سی نے ڈیرہ بگٹی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔
پنجاب حکومت نے سنئیر صحافی کے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کر دی
تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور(ایف سی ) کی بھاری نفری نے ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے علاقے پیش بوگی میں سرچ آپریشن کے دوران زیر زمین مدفن اسلحہ بر آمد کر لیا جس میں 72آر آر ریکولیس رائفل اور 8 ملی میٹر مارٹر گولے شامل ہیں۔ایف سی حکام نے بر آمد ہونیوالا اسلحہ اپنی تحویلی میں لے کر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔