پی بی 7ضمنی انتخابات ، الیکشن مہم میں حصہ لینے پر 5 صوبائی وزرا ، مشیر، سینیٹر اور ایم پی ایز کو اظہار وجو ہ نوٹس جاری

کوئٹہ

کوئٹہ (این این آئی) حلقہ پی بی 7کے ضمنی انتخابات میں الیکشن مہم میں حصہ لینے پر پشتو نخواء ملی عوامی پارٹی کے 5 صوبائی وزیر ،مشیر،سینیٹر اور ایم پی ایز کو الیکشن کمشنر سبی وریٹرنگ آفیسر حلقہ پی بی 7 کی جانب سے اظہار وجو ہ نوٹس جاری کردیا گیا48گھنٹوں میں جواب داخل کر نے کی ہدایت بھی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر سبی وریٹرنگ آفیسر حلقہ پی بی 7 کی جانب سے حلقہ پی بی 7 زیارت کے ضمنی انتخابات میں الیکشن مہم میں حصہ لینے پر پشتو نخواء ملی عوامی پارٹی کے صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارت وال،وزیر اعلی کے مشیر عبیداللہ بابت ،سینیٹر عثما ن کاکڑ،اراکین اسمبلی نصراللہ زیرے اور عبدالمجید اچکزئی کو اظہار وجوع نوٹس جاری کر دیا گیا ،جاری کردہ نو ٹس نمبر F.4(16)2017 میں کہا گیاہے کہ مذکورہ صوبائی وزیر ء ،مشیر ،سینیٹر اور ایم پی ایز نے پابندی ہونے کے باوجود الیکشن مہم میں امیدوار سردار حبیب الر حمن دمڑ کے ہمراہ حصہ لیا ہے اور تقاریر بھی کی ہیں جو کہ قانون اور ضا بطہ اخلا ق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے ،قانون کے مطابق ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد وزیر اعظم ،وزیر اعلی ،وفاقی وزیر ،وزیر مملکت،وزیر اعلی کے مشیر ،سینٹرز،قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران یا ان کا کا کوئی نمائندہ حلقے یا پھر پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے تک نہیں جا سکتا ،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ صوبائی وزیر ،مشیر ء،سینیٹر اور ایم پی ایز48گھنٹوں میں اپنے وفاع کا تحریر ی جواب داخل کریں اور بتائیں کہ انکے خلاف آئین کے آرٹیکل 204کی دفعہA 103 ری پریزنٹیشن آف پیپل ایکٹ1976کے تحت کاروائی عمل میں کیوں نہ لائی جائے.