ملک میں جاری لوٹ مار کو نہ روکا گیا تو 70سال سے جوحالات ہیں وہ تبدیل نہیں ہوں گے:جہانگیر تر ین

کوئٹہ

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک میں جاری لوٹ مار کواگر آج نہ روکا گیا تو گزشتہ 70سال سے پاکستان کے جو حالات ہیں کبھی بھی تبدیل نہیں ہوں گے جبکہ حکمرانوں نے آج تک اپنی ہی جیبیں بھری ہیں۔

جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہ علاقے رمضان المبارک میں بھی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے: عابد شیر علی

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بلوچستان کی تمام محرومیوں کو ختم کرے گی اورکرپٹ عناصرکا پیچھا کرتے رہیں گے جبکہ حکمرانوں نے بلوچستان کاخیال نہیں کیا،انہوں نے صرف بلوچستان کے نام پر سیاست کی اور صرف اپنی ہی جیبیں بھری ہیں مگر ہم کرپٹ عناصر کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اورچوروں اورلٹیروں کو جیل میں ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو سترسال سے محرومی کاشکاررہاہے اورصوبے ملنے والا پیساترقی پر خرچ نہیں ہوابلکہ وہفنڈ لانچوں میں دبئی چلاگیالیکن ہماری حکومت میں بلوچستان کے وسائل بلوچستان پرخرچ کیے جائیں گے۔