کلبھوشن یادیو کا فیصلہ ڈی ہیگ میں نہیں،مری کے پہاڑوں پر ہوا: شاہ محمود قریشی

کوئٹہ

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم نواز شریف کی سجن جندال سے ملاقات سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کافیصلہ ڈی میں نہیں بلکہ مری کے پہاڑوں پر ہواہے۔

ملک میں جاری لوٹ مار کو نہ روکا گیا تو 70سال سے جوحالات ہیں وہ تبدیل نہیں ہوں گے:جہانگیر تر ین

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب سے زیادہ غربت بلوچستان میں ہے اورسب سے زیادہ غیرت بھی بلوچستان میں ہے جبکہ بلوچ زبان اور دل کا کھرا ہوتا ہے اوروہ کبھی بھی جھکتایابکتا نہیں ہے جبکہ لوگ سمجھتے ہیں پاکستان کامستقبل کس کے ہاتھ میں محفوظ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جلسے سے قبل کہا گیا کہ 4دہشتگرد کوئٹہ میں داخل ہوگئے ہیں بڑا خطرہ ہے اور جب کوئٹہ اترے تو خبر ملی اے این پی،پی پی پی اورجے یوآئی کے جلسے کینسل ہوگئے لیکن خان نے کہا جہاں خطرہ ہے وہاں عمران خان ہے۔