ڈاکٹر شازیہ خالد کا ریپ اکبر بگٹی نے خود کرایا: سرفراز بگٹی

ڈاکٹر شازیہ خالد کا ریپ اکبر بگٹی نے خود کرایا: سرفراز بگٹی
ڈاکٹر شازیہ خالد کا ریپ اکبر بگٹی نے خود کرایا: سرفراز بگٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شازیہ خالد کا ریپ اکبر بگٹی نے خود کرایا۔ ریاض گل اور فیروزانی بگٹی نے ڈاکٹر شازیہ گل سے زیادتی کی۔ ریاض گل زیادتی کے بعد سوئٹزرلینڈ فرار ہوگیا۔ شازیہ خالد کاجنوری 2005ءمیں ریپ ہوا۔ اگست 2006ءمیں اکبر بگٹی کا قتل ہوا۔ علاوہ ازیں سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت اپنی رٹ قائم کر رہی ہے۔ صوبے بھر میں بندوق کلچر کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اسلئے حکومت کی جانب سے مذاکرات کا عمل آگے بڑھ رہا ہے۔ بندوق کا راستہ ترک کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خضدار میں فراریوں کا ہتھیار ڈالنا خوش آئند ہے۔ حکومت قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔ ہتھیار ڈالنے والوں کو پالیسی کے مطابق مراعات دیں گے۔

مزید :

کوئٹہ -