وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ، معجزانہ طور پر محفوظ رہے

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ، معجزانہ طور ...
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ، معجزانہ طور پر محفوظ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہیلی کاپٹر نے کریش لینڈنگ کر دی ۔

نیو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی قلات سے واپس آرہے تھے کہ دوران پرواز انکے ہیلی کاپٹر کے ہیڈرالک فیل ہو گئے جس کے بعد کریش لینڈنگ کرنا پڑی تاہم اس دوران سرفراز بگٹی اور عملہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔

حویلیاں حادثہ، پی آئی اے نے مرنیوالوں کے لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے زر تلافی دینے کا اعلان کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی برفباری کے بعد قلات کے علاقے کا جائزہ لیکر واپس آرہے تھے ، ہیلی کاپٹر میں ان کے ساتھ ساتھ عملے کے ارکان بھی موجود تھے کہ دوران پرواز اس کے ہیڈرالک فیل ہو گئے ۔ پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کرا دی تاہم اس دوران وزیر داخلہ اور عملے کے ارکان محفوظ رہے جنہیں اب باحفاظت ہیلی کاپٹر سے اتار لیا گیا ہے ۔