فرد واحد کوحق حاصل نہیں کہ وہ ایک منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگے،نواز شریف نے تمام تر سازشوں کے باوجود صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا :وزیر اعلیٰ بلوچستان

فرد واحد کوحق حاصل نہیں کہ وہ ایک منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگے،نواز شریف ...
فرد واحد کوحق حاصل نہیں کہ وہ ایک منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگے،نواز شریف نے تمام تر سازشوں کے باوجود صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا :وزیر اعلیٰ بلوچستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے تمام تر سازشوں کے باوجود صبر کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اورہمیشہ تحمل اوررواداری کی سیاست کی ہے،  ملک کے 20کروڑعوام ان کے ساتھ ہیں، ملک بھرکی طرح بلوچستان کے عوام نے بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کوبھرپورمینڈیٹ دیاہے،اصل احتساب کرنے والے عوام ہیں ، فرد واحد کوحق حاصل نہیں کہ وہ ایک منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  مسلم لیگ (ن)لائیرزونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ  جمہوریت کی بحالی میں وکلاء کا کردارقابل ستائش رہاہے اوریہ بات باعث اطمینان ہے کہ بلوچستان کے وکلاء نے سیاسی وجمہوری رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے خلاف ہائیکورٹ اوردیگر عدالتوں کے بائیکاٹ میں حصہ نہیں لیا،وزیراعظم واضح طور پر کہہ چکے ہیں  کہ سپریم کورٹ کا جوبھی فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کیاجائے گا لہٰذااپوزیشن کو بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظارکرناچاہیے ، فیصلے سے قبل واویلا اورشورشراباناقابل فہم ہے ۔انہوں نے کہاکہ بعض لوگوں کو اقتدارمیں آنے کی بہت جلدی ہے ، جلد بازی کی سیاست سے ملک کو پہلے ہی بہت زیادہ نقصان اٹھاناپڑاہے اورہم اپنا ایک بازوکٹواچکے ہیں،ہم نہیں چاہتے کہ غیرسنجیدہ سیاست کی وجہ سے خدانخواستہ ملک کو دوبارہ کوئی نقصان پہنچے،  ہم محاذآرائی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے باشعورعوام نے دھرنانمبرایک اوردھرنانمبردو کو ناکام بنایا اوراب دھرنانمبرتین کو بھی ناکام بنائیں گے، دشمن نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے ، قوموں پر امتحان آتے رہتے ہیں اوران میں وہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں جو قربانی دیناجانتی ہیں ہم بھی ملک وقوم کیلئے ہرقسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں،سی پیک بھی بنے گا اورترقی کے تمام میگاپروجیکٹس بھی مکمل ہونگے جن کا سہرا وزیراعظم کے سر ہے۔

مزید :

کوئٹہ -