ایف سی اور حساس اداروں کی کوئٹہ میں کارروائی، کالعدم تنظیم سے روابط کے شبہ میں 16افراد گرفتار

کوئٹہ

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف اور حساس اداروں نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے روابط کے شبہ میں 16افرادکو گرفتار کرلیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان کے خط پر نوٹس لے لیا: مجیب الرحمان شامی

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پنجگور اور لورالائی میں حساس اداروں اور فرنٹیئر کور(ایف سی ) کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلقات کے شبہ میں 16افراد کو حراست میں لے لیا۔سیکیورٹی فورسز نے گرفتار افراد کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے لورالائی میں غارسے ڈیٹونیٹر اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لئے۔ تاہم ایف سی اہلکاروں نے برآمد ہونیوالا سامان اپنی تحویل میں لے کر زیر حراست افرا د کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں نامعلومقام پر منتقل کردیا ۔