کوئٹہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،3سیکیورٹی اہلکار زخمی

کوئٹہ

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

حساس اداروں نے اسلام آبادسے کالعدم تنظیم کے 3دہشتگرد گرفتا رکر لئے ،اسلحہ وگولہ بارود برآمد 

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مارواڑ میں سرچ آپریشن کے دوران اچانک بارود ی سرنگ میں دھماکہ ہوگیا جس کی زد میں آکر قریب کھڑے 3سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ابتدائی طبی امداد کے بعد تینوں زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔